پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 13:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن27مارچ بدھ کومنایا گیا۔تھیٹر کا عالمی دن منانے کا مقصدڈراموں،ڈانس اور موسیقی کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے خیالات ونظریات کا تبادلہ ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں مختلف ثقافتی تنظیموں اور شوبز انڈستری سے وابستہ افراد مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک میں غیر اخلاقی تھیٹر کے خاتمے اور اصلاحی ڈراموں کے فروغ کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :