امارات ہلال احمر نے صوبہ سندھ میں 4,500 افطار کھانے تقسیم کئے

بدھ 27 مارچ 2024 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) امارات ہلال احمر نے صوبہ سندھ میں 4,500 افطار کھانے تقسیم کئے۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق امارت ہلال احمر کے رمضان 2024 پروگرام کے تحت پاکستان کے صوبہ سندھ میں افطاری کی تقسیم جاری ہے۔

(جاری ہے)

امارت ہلال احمر نے پاکستان میں اپنے دفتر کے ذریعے رمضان منصوبے کے تحت صوبہ سندھ میں 4،500 افطار کھانے تقسیم کئے ۔رمضان 2024 پروگرام امارت ہلال احمر کی جانب سے مقدس مہینے کے دوران منعقدہ خیراتی کاموں کا حصہ ہے۔ سندھ کےمقامی لوگوں نے متحدہ عرب امارات اور اس کے انسانی ہمدردی کے ادارے امارت ہلال احمر کے خیراتی اور فلاحی اقدامات کو سراہا ہے۔\932