ریلوے پولیس پشاور کی کارروائی، 3 خواتین گرفتار،8.4 کلو چرس برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 13:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ریلوے پولیس نے پشاور سٹی ریلوے سٹیشن سے 3 خواتین کو گرفتار کر کے 8.4 کلو چرس برآمد کر لی۔ ایس پی پشاورمہرکوثر کےمطابق خواتین ٹرین خیبر میل کے ذریعے چرس پشاور سے گجرات لے کر جانا چاہتی تھیں، خواتین کو پشاور ریلوے سٹیشن پر اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ مشکوک حالت میں سٹیشن کے مرکزی گیٹ سے داخل ہوئیں۔

(جاری ہے)

تلاشی لینے پر کوہاٹ کی رہائشی منتاجہ سے 3600 گرام، سربند پشاور کی علشبہ سے 2400 گرام اور رحمان بابا پشاور کی رہائشی عائشہ سے 2400 گرام چرس برآمد ہوئی ۔ایس پی پشاورمہرکوثر کےمطابق ملزمان نے منشیات کو اپنے پاس موجود سامان میں چھپارکھا تھا جنہیں گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔