امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.38 فیصد کی کمی

بدھ 27 مارچ 2024 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10.38 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمر کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکا کو اشیا اور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 3.626 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.38فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا کو اشیااور خدمات کی برآمدات کاحجم 4.046 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری 2024 میں امریکاکو اشیااور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 424.49 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 10.97 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال فروری میں امریکا کو اشیاءاور خدمات کی برآمدات سے ملک کو 476.80 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔