صوابی، انبار انٹرچینج پر موٹرسائیکل حادثہ، 2 افراد جاں بحق

بدھ 27 مارچ 2024 13:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) صوابی کے علاقے انبارموٹر وے انٹرچینج پر سٹرک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل پھسلنے سے 2 افراد افنان اور صالح موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شایان شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :