چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ

چائے کی درآمدات پر480.81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،رپورٹ

بدھ 27 مارچ 2024 14:14

چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چائے کی درآمدات پر480.81 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 346.80 ملین ڈالر مقابلہ میں 39 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں چائے کی درآمدات پر45.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوجنوری میں 63.72 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 21.39 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات کامجموعی حجم 495.36 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :