امریکا ،14سال سے کم عمر بچوں پر فیسبک پیچز بنانے پر پابندی

فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 15:58

امریکا ،14سال سے کم عمر بچوں پر فیسبک پیچز بنانے پر پابندی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) سوشل میڈیا کے جہاں بہت فائدے ہیں وہیں اس کے نقصانات کی لسٹ بھی طویل ہے ، اسی لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔

مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا، توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔ یادرہے کہ فلوریڈا صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لئے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔