پاکستان کا آئین کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے،وفاقی محتسب اعجازِ احمد قریشی کا ویبنار سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2024 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے 2010 ء میں خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور عو رتوں کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین(اے او اے)کے زیر اہتمام ”کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ“کے مو ضو ع پر ویبنار سے خطاب کر رہے تھے۔

ویبنار میں اے او اے، او آئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین(او آ ئی سی او اے) اور فورم آف پا کستان امبڈسمین(ایف پی او) کے ممبران کے علاوہ انسا نی حقوق پر کام کر نے والے اداروں کے74 نما ئند گان نے آن لا ئن شر کت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی جو کہ47 رکنی اے او اے کے صدر بھی ہیں، نے ویبنار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا آ ئین قومی زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور ؑعزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010 ء میں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 ء اور 2022 ء میں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے اور خوا تین کو پرا پر ٹی کے حقوق دینے کو بھی قا نونی دائر ے میں لا یا گیا۔ وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ ویبنار کسی صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔

ویبنار میں وفاقی محتسب برا ئے انسداد ہرا سیت فوسپا فو زیہ وقار نے2011 ء سے قا ئم اپنے ادارے کے با رے میں ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ فوسپا کسی امتیاز کے بغیر، آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا امتیاز ہے کہ یہاں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو 49 فیصد آ با دی کو ان کے حقوق دلا نے اور خوا تین کو با اختیار بنانے کے لئے ان کی مدد کے لئے ہمہ وقت سر گرم ہے۔

خوا تین کے عا لمی دن کے پس منظر میں اس ویبینار کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جا تی ہے کہ خوا تین کو با اختیار اور ان کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے بے شمار چیلنجز در پیش ہیں۔ویبنار میں چین، تھا ئی لینڈ، جا پان، آذر با ئیجان، ایران، کو ریا، تر کی، پا کستان اور انڈ ونیشیا میں اے او اے کے ممبران سمیت 74 مند وبین نے آن لا ئن شر کت کی۔