ڈپٹی کمشنر کی مذہبی ہم آہنگی اور پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے امن کمیٹی ممبران سے تعاون کی درخواست

بدھ 27 مارچ 2024 16:31

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ضلع میں قیام امن، یوم علیؓ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی اور پتنگ سازی اور پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے امن کمیٹی ممبران سے تعاون کی درخواست کی گئی۔یوم علیؓ کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی کا پرچار کرنے کی ترغیب دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام میں تاجر برادری کا بہت کردار ہے۔یوم علی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونگے۔ڈپٹی کمشنر نے کمیٹی ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ جھنگ کےلئے علماء اور تاجر برادری کا تعاون بہت ضروری ہے۔ہمیں سب کو مل کر ضلع کو پر امن اور خوشحال بنانا ہے۔ضلعی انتظامیہ شہر میں صفائی ستھرائی اور شہریوں کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے۔کمیٹی ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔\378