Live Updates

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں سے تجاوزات ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا

بدھ 27 مارچ 2024 17:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حسن پروانہ کالونی ، ایل ایم کیو روڈ ، عیدگاہ ،شمس آباد ،نادرن بائی پاس روڈ، ملتان پبلک سکول روڈ ،بہادر پور چوک ،فیض عام چوک اور اعوان چوک کے اطر اف تجاوزات ختم کراکےسامان قبضہ میں لے لیا۔

علاوہ ازیں ٹیم نے غیرمنظورشدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حسن پروانہ کالونی میں پلاٹ نمبر 52 ملکیتی شیخ نوید پر بغیر منظوری کے تعمیر ات کرنے پر تعمیراتی کام رکوا کر سامان قبضہ میں لےلیا جبکہ پلاٹ نمبر 98 ملکیتی جعفرکوسربمہرکردیا۔نادرن بائی پاس روڈنزد خان ویلج غیرمنظور شدہ تعمیرات پرکام رکوادیا۔ملتان پبلک سکول روڈ پرسراج قریشی کی بغیرمنظوری کے تعمیرات کرنے پر زیر تعمیر بلڈنگ سیل کر دی گئی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات