ضلعی انتظامیہ سرامکس انڈسٹری کے فروغ کیلئے تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،ڈپٹی کمشنرگجرات

بدھ 27 مارچ 2024 17:33

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ٹیوٹا سرامکس ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر کا دورہ کیا، ٹیوٹا سیلز سینٹرز میں رکھے گئے سرامکس فن پاروں کا مشاہدہ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ سرامکس انڈسٹری میں گجرات نمایاں مقام رکھتا ہے، گجرات میں سرامکس کے حوالے سے بہترین کام ہورہا ہے، ٹیوٹا ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر سرامکس انڈسٹری کے فروغ کیلئے حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے، سرامکس انڈسٹری سے وابستہ لوگ اپنی مصنوعات کے فروغ اور فروخت کیلئے ٹیوٹا سرامکس ڈسپلے اینڈ سیلز سینٹر سے رجوع کرسکتے ہیں، سرامکس انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ ہیں، ضلعی انتظامیہ ضلع میں انڈسٹری کے فروغ کیلئے تاجر برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اوراس سلسلے میں بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :