کورونا فنڈز میں50کروڑ کے الزام میں ملوث اکاؤنٹنٹ کی بحالی کا فیصلہ

چار سال سے غیر حاضر اکاؤنٹنٹ کو ایڈمن آفیسر کی پوسٹ پر بحال کرنے کیلئے فائل ارسال

بدھ 27 مارچ 2024 19:04

کورونا فنڈز میں50کروڑ کے الزام میں ملوث اکاؤنٹنٹ کی بحالی کا فیصلہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ صحت سندھ میں چار سال سے کویڈ19 فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ غبن میں ملوث اکاؤنٹنٹ خلیل احمد بھٹو کو تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی تعینات کرانے کا انوکھا فیصلہ کر لیا گیا ،سابق سیکریٹری صحت کاظم حسین جتوئی کے دور میں سابق سیکریٹری ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم احمد شیخ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق معطل اکاؤنٹنٹ پر50لاکھ روپے سے زاید کے گھپلے ثابت ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ سابق اکاؤنٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی خلیل احمد بھٹو کو بحال کرانے کیلئے محکمہ صحت کے بعض افسروں نے خلیل احمد بھٹو کو بحیثیت ایڈمن آفیسر ایسٹ ہیلتھ کراچی میں تعیناتی کی سفارشی فائل سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ کو ارسال کی ہے جبکہ مذکورہ افسر بطور سزا ضلع بدین میں تعینات ہے اور چار سال سے غیر حاضر اکانٹنٹ کو ایڈمن آفیسر ایسٹ کراچی کی خالی اسامی پر تعینات کرنے کا کیس جمع کرا رکھا ہے جبکہ مذکورہ اکانٹنٹ پہلے سکھر اور بعد ازاں بدین میں بطور سزا تبادلہ کئے جانے کے بعد سے مسلسل غیر حاضر ہے اور کراچی کے اکانٹنٹ کی حیثیت سے ان پر مبینہ طور پر تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کی مبینہ بد عنوانیوں کی تحقیقات بھی زیر التواہیں اس کے باوجود سیکریٹری صحت کوحقائق سے بے خبر رکھتے ہوئے ان کی اصل پوسٹ کے بجائے خلاف قانون پوسٹ پر تعیناتی کے انوکھے حکم پر عمل درآمد کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :