مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے وکلاکیاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

وکلا عدل و انصاف کی علامت،عوام کو ان کے حقوق سے روشناس کرائیں گے ،احمدندیم اعوان

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ وکلا عدل و انصاف کی علامت ہیں۔ معاشرے میں قانون کی عمل داری میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم وکلا کے ذریعے لوگوں کو ان کے حقوق سے روشناس کرائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیوکلا کے اعزاز میں دییگئیافطار ڈنر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

افطار ڈنرکااہتمام شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ کیصوبائی سیکٹریٹ میں ہوا۔ جس میں پاک لائر فورم کے ممبران کراچی بار ایسوسی ایشن کی کمیٹی عہدے داران سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران ممبر مینجنگ کمیٹی نے شرکت کی۔ شرکامیں صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی ایڈوکیٹ ریحان عزیز ملک ، جنرل سیکٹری سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی سرفراز میتھلو ،صدر کراچی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ عامر نواز وڑائچ،جنرل سیکرٹری کراچی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ اختیار علی چنا،لائبریرین کراچی بار ایڈوکیٹ شیخ کاشف امجد،کراچی بار اور سندھ ہائی کورٹ بار ا ایسوسی ایشن کے ممبر منیجنگ کمیٹی سمیت دیگراحباب شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے وکلاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے۔ قائد اعظم کا پاکستان بنانے کیلئے ہمیں آگے بڑھنے،محنت اور لگن کے ساتھ جہد مسلسل کرنے والی سوچ کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔آپ وکلا صاحبان اپنی بصیرت، فہم اور ادراک سے اس قوم کی راہنمائی کرتے ہوئے اس قوم کو نشان منزل دکھا سکتے ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جو اپنے لیے آواز نہیں اٹھا سکتا اس مظلوم کی آواز بنے گی۔ہم ہر میدان میں مظلوم کیلیے قانون کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔آخر میں صدر پاک لائزر فورم ایڈوکیٹ مدثر اقبال چوہری صاحب نے شرکا کی مرکزی مسلم لیگ ہاس آمد پر شکریہ ادا کیا۔