کاشتکار اگیتی کپاس سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ترجمان

بدھ 27 مارچ 2024 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کپاس کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے صرف محکمہ زراعت کی منظور شدہ ٹرپل جین اقسام کا تصدیق شدہ 75 فیصد سے زیادہ اگا ئووالا 4 تا5 کلوگرام اور 60فیصد والا 5تا6 کلوگرام بر اترا ہوا بیج استعمال کریں،پودوں کی فی ایکڑ تعداد وقت کاشت،زمین کی زرخیزی،ثمردار شاخوں کی لمبائی،غیر ثمردار شاخوں کی تعداد اور بیج کی قسم پر منحصر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس کے کاشتکار اگیتی کپاس سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ٹرپل جین منظور شدہ اقسام سی کے سی 5،سی کے سی 1،غوری 2،سی کے سی6 اورآئی سی ایس386 کی کاشت31مارچ تک پنجاب کے ان تمام علاقہ جات جہاں کپاس لگائی جا سکتی ہے مکمل کر لیں جبکہ ملتان،لودھراں،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال،ڈی جی خان،رحیم یار خان،بہاولنگر،راجن پور،مظفر گڑھ،لیہ،فیصل آباد اور ساہیوال کے اضلاع میں کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے منظور شدہ ٹرپل جین اقسام سی کے سی3اورحتف3کی کاشت31مارچ تک مکمل کر لیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار31مارچ تک کاشت کیلئے قطاروں کا باہمی فاصلہ 2.5فٹ اور پودوں کا باہمی فاصلہ 1.5تا2 فٹ رکھیں۔