علاقہ مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندگان دن رات مصروف عمل ہیں ،مختار احمد کھوکھر

بدھ 27 مارچ 2024 20:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) یونین کمیٹی درگاہ قاضی بابا سکھر کے چیئرمین مختیار احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ علاقہ مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندگان دن رات مصروف عمل ہیں ، مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی خصوصی کاوشوں سے یوسی میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ کام جلد ہی مکمل کر لئے جائینگے تاکہ مکینوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یوسی کے تفریحی پاک کالونی پارک کی تزئین و آرائش کے سلسلے میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد علاقہ مکینوں اور زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یوسی میں نکاسی ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کی وجہ سے پیش آنے والی تکلیف دور کی جاسکے ۔