ڈاکو پمپ کے کیشئر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور گارڈ کی رائفل لوٹ کر فرار

بدھ 27 مارچ 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) رائیونڈ روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے نتیجہ میں تین موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح ڈاکو پمپ کے کیشئر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور گارڈ کی رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :