ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین نے ایک مرتبہ پھر تنخواہوں سے محروم رمضان المبارک کے اخراجات کر کے ملازمین مالی طور پر کنگال کردیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین نے ایک مرتبہ پھر تنخواہوں سے محروم رمضان المبارک کے اخراجات کر کے ملازمین مالی طور پر کنگال ہو چکے ہیں ملازمین کے گھروں میں حقیقی معنوں میں فاقوں کے ڈھیرے ملازمین خالی ہاتھ گھروں میں داخلے پر بچوں کے سامنے شرمندہ ملازمین و بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور لیکن محکمہ خزانہ ٹھس سے مس نہیں ہوتا محکمہ خزانہ نے ڈبلیو ایس ایس پی کے فنڈ ہر مہینے کا تاخیر سے جاری کرنا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس نہ تو ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے فنڈز دستیاب ہیں اور نہ ہی گاڑیوں میں پیٹرول ڈالنے کے لیے فنڈ ہے ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ اور ٹائم کے بقایاجات بھی کمپنی کے ذمہ بقایا ہیں ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ایس ایس پی یونائیٹڈ ورکرز یونین کے چیئرمین بلال احمد ، ملک محمد نوید اعوان سرپرست اعلی ،رحمان علی جنرل سیکرٹری، عبدالرحمان ،صلاح الدین نیازی ، عاصم ضیا، اسد زمان عدنان مخلص، نعمان خان، آصف شاہ ذوالفقار نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی وزیر اعلی علی امین گنڈاپور، وزیر بلدیات ارشد ایوب، سیکرٹری خزانہ سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ اور حاجی زبیر علی میںئر پشاور سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈبلیو ایس ایس پی کے مالی بحران کو حل کرنے کے لیے مداخلت کریں تاکہ ملازمین کو ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں تک کی نوبت نہ آنے دیں اور ہرماہ ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی ممکن بنائی جائے۔