Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلع بھر میں جاری جماعت نہم کے امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کیلے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 21:44

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے ضلع بھر میں جاری جماعت نہم کے امتحانات کے عمل کا جائزہ لینے کیلے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام، طلبہ کے لیے روشنی اور دیگر مناسب انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے الرٹ رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹس اور نگران عملہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ سنٹرز کی حدود میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے طلبہ کو تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل شفاف بنانا نگران عملہ و افسران کی ذمہ داری ہے، اس میں کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور سوالیہ پیپرز کی ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل کو شفاف بنایا گیا ہے تا کہ کسی کا حق متاثر نہ ہو سکے۔ انہوں نے انچارج امتحانی مراکز کو ہدایت کی کہ پیپر کے دوران سخت اور مؤثر نگرانی کی جائے، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی حدود میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات