نواں کوٹ کے علاقہ غفور پارک میں ایک شخص نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) نواں کوٹ کے علاقہ غفور پارک میںایک شخص نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ عارف مسیح نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ قتل ہے یا خودکشی فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔