کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کرتے ہیں،اعجاز احمد قریشی

آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ویبنیار سے خطاب

بدھ 27 مارچ 2024 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا رلیمنٹ نے آئین پر عملد رآمد کر تے ہو ئے 2010 میں خوا تین کو کام کی جگہ پر ہراساں کر نے کے خلاف ایکٹ منظور کیا جس میں مردوں اور عو رتوں کو کسی خوف و خطر کے بغیر ذریعہ معا ش اختیار کر نے کے مسا وی موا قع دئیے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی، ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین (اے او ای) کے زیر اہتمام کا م کی جگہ خوا تین کو ہرا سانی سے تحفظ کے مو ضو ع پر ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔

ویبینار میں اے او اے، او آئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین(او آ ئی سی او ای) اور فورم آف پا کستان امبڈسمین(ایف پی او) کے ممبران کے علاوہ انسا نی حقوق پر کام کر نے والے اداروں کی74 نما ئند گان نے آن لا ئن شر کت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب نے ویبینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا آ ئین قو می زند گی کے تمام شعبوں میں مسا وات اور عزت وقار کو بر قرار رکھتے ہو ئے کسی بھی قسم کے صنفی امتیاز کی نفی کر تا ہے انہوں نے کہا کہ 2010 میں خواتین کی ہرا سانی کے قا نون کے نفاذ کے بعد 2020 اور 2022 میں پارلیمنٹ نے دو مز ید ایکٹ منظور کئے جن میں مردوں، عورتوں اور ٹرا نسجنڈرز کے دا ئر ہ کار کی وضا حت کر تے ہو ئے ان کو ایک جیسے حقوق دئیے گئے اور خوا تین کو پرا پر ٹی کے حقوق دینے کو بھی قا نونی دائر ے میں لا یا گیا۔

وفاقی محتسب نے کہا ہے کہ یہ ویبینار کسی صنفی تخصیص کے بغیر سب کو برا بر حقوق دینے میں پا کستان کے بہتر ین تجر بات کے تبا دلے میں معا ون ثا بت ہو گا۔ ویبینار میں وفاقی محتسب برا ئے انسداد ہرا سیت فو زیہ وقار نے اپنے ادارے کے با رے میں ایک تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ یہ ادارہ کسی امتیاز کے بغیر، آئین میں دئیے گئے خوا تین کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا امتیاز ہے کہ یہاں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جو 49 فیصد آ با دی کو ان کے حقوق دلا نے اور خوا تین کو با اختیار بنانے کے لئے ان کی مدد کے لئے ہمہ وقت سر گرم ہے۔خوا تین کے عا لمی دن کے پس منظر میں اس ویبینار کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جا تی ہے کہ خوا تین کو با اختیار اور ان کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے بے شمار چیلنجز در پیش ہیں۔ویبینار میں چین، تھا ئی لینڈ، جا پان، آذر با ئیجان، ایران، کو ریا، تر کی، پا کستان اور انڈ ونیشیا میں اے او اے کے ممبران سمیت 74 مند وبین نے آن لائن شرکت کی۔۔۔۔۔اعجاز خان