نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام: 327 طلبا و طالبات اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہ

بدھ 27 مارچ 2024 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) دی ارقم سکول ‘ شادمان‘ لاہورکے طلبا وطالبات اور اساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور ایلفا سکول سسٹم‘ مصطفی ٹائون‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول‘ اچھرہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نشاط کالونی ‘ کینٹ‘ لاہور‘ مُوٹ سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘ آرائیاں‘ لاہوراور دار ارقم سکول‘ مرغزار کالونی‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی ادارے میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد327تھی۔