فیصل آباد،ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پرگولیاں لگنے سے ماں بیٹی بری طرح زخمی ہو گئیں

بدھ 27 مارچ 2024 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے پیزا چھین لیا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پرگولیاں لگنے سے ماں بیٹی بری طرح زخمی ہو گئیں۔ماں بیٹی کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروادیاگیا۔پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی نعمان نے بتایا کہ کینال روڈ پر پیزا شاپ پرکام کرتا ہوں گزشتہ شب پیزا دینے جا رہا تھا جب بی بی جان گودام کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے روک کر پیزا،نقدی اورفون چھین کرفرار ہوگئے۔

جبکہ مکوآنہ کے رہائشی منظورحسین نے بتایا وہ اپنی اہلیہ کنول بی بی اورپانچ سالہ بیٹی فاطمہ کے ہمراہ 59گ ب میں نمازجنازہ پڑھ کرواپس موٹرسائیکل پرگھرآرہے تھے جب خانوآنہ بائی پاس کے قریب پہنچے تومسلح ڈاکوئوں نے ان کورکنے کا اشارہ کیا توصورتحال بھانپتے ہوئے اس نے موٹرسائیکل بھگائی توڈاکوئوں نے فائر کھول دیا گولیاں لگنے سے اسکی اہلیہ کنول بی بی اوربیٹی فاطمہ بری طرح زخمی ہوگئیں

متعلقہ عنوان :