راولپنڈی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 22:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس نے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب2ملزمان گرفتارکر کے چھینی گئی 1لاکھ 7ہزار روپے کی رقم،6 چوری شدہ موٹرسائیکل،موبائل فون اوراسلحہ برآمدکر لیا پولیس نے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب عالمگیراوررضوان سے چھینی گئی رقم 1لاکھ 7ہزار روپے، چوری شدہ6موٹرسائیکل اورموبائل فون برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوہے جبکہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقلکر دیا گیاہے۔