کیماڑی پولیس کاگٹکاماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ،منشیات اسمگلر گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی )کیماڑی کیپٹن (ر)فیضان علی نے کہا ہے کہ رات گئے کیماڑی پولیس نے گٹکاماوا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا ، 7ہزار500کلوگرام چھالیہ،700کلو گرام تیار گٹکا ماوا، 200کلو گرام پتی،مشینری ، پیکنگ میٹریل اور گٹکا ماوا کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر میٹریل برآمد کرلیا۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کارخانے سے برآمدہ مال کی مالیت تقریبا7ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلر فراز ولد حاجی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3کلو 700گرام آئس برآمد کرلی،ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ گرفتار ملزم منشیات کوتربت بلوچستان سے پسنجر بس کے ذریعے کراچی اسمگل کررہا تھا کہ پولیس نے لکی چورنگی حب ریور روڈ پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں۔پولیس نے مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔