بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

بدھ 27 مارچ 2024 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) موچکوپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرکوگرفتارکرکے بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔گرفتار بین الصوبائی منشیات اسمگلر کی شناخت فراز ولد حاجی حاصل کے نام سے کی گئی۔ گرفتارملزم کے قبضے سے 3 کلو 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات تربت بلوچستان سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم تربت سے مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔ ملزم کو خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لکی چورنگی حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات مافیا سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جبکہ ملزم کے موبائل فون سے بھی منشیات مافیا کے اہم ارکان کی تفصیلات حاصل ہوئیں ہیں۔گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش و کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔#