ایران میں اغوا کیے گئے 3 پاکستانی بازیاب، ملزم گرفتار

انسانی اسمگلروں نے رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی

بدھ 27 مارچ 2024 22:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ایران میں اغوا ہونے والے 3 پاکستانیوں کو بازیاب کرا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق زیارت ویزے پر گئے 3 شہریوں کو ایران پہنچنے پر اغوا کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ انسانی اسمگلروں نے شہریوں کی رہائی کے لیے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کی۔ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ اغوا کار مغویوں پر تشدد کی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ کو بھیج کر مزید رقم کا تقاضہ کرتے تھے۔ترجمان ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ بازیاب افراد میں محمد عدنان، کاشف محبوب اور محمد داود شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :