سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا معاملہ، کے پی کابینہ میں اختلافات

بدھ 27 مارچ 2024 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) صوبائی کابینہ نے اختلاف رائے سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے گزشتہ سماعت پر انٹرا کورٹ اپیلیں واپس لینے کا عندیہ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق کے پی کابینہ نے فوجی عدالتوں کے مقدمے میں انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلی سیکریٹریٹ نے کابینہ ارکان سے ہنگامی بنیاد پر منظوری سرکلر کے ذریعے لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کیلئے کے پی کابینہ کے وزرا سے سمری پر دستخط لیے گئے جن میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، عاقب اللہ خان، مینا خان، نذیر احمد عباسی، سید قاسم علی شاہ اور محمد زبیر شاہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے 7 وزرا نے اپیل واپس لینے کی سمری پر دستخط نہیں کیے جن میں عدنان قادری، محمد سجاد، فضل شکور، پختون یار خان، آفتاب عالم آفریدی، خلیق الرحمان اور فیصل خان ترکئی شامل ہیں۔