صفائی میں مزید بہتری کے لئے بلدیاتی اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن یقینی بنائیں
بدھ 27 مارچ 2024 23:15
(جاری ہے)
بعد ازاں انہوں نے اجلاس میں کچرا اٹھانے اور اسے محفو ظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ تک پہنچانے، آگاہی پروگرام، ہریالی حب پروجیکٹ، جی ٹی ایس، لینڈ فل سائٹ، مشینری، عملہ اور کچرے سے توانائی بنانے کے جاری پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے وزیر بلدیات کومزید بتایا کہ غیرقانونی طریقے سے کچرااٹھانے والے مافیاسرگرم ہیں جو کچرے سے کارآمد چیزیں نکال کر کچرا نالوں میں پھینکتے ہیں یا جلا دیتے ہیں انہوں نے تجویز دی کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ایس ایس ڈبلیوایم بی کے فیلڈ افسران کو اختیارات دیئے جائیں کہ جہاں خلاف ورزی دیکھیں جرمانے عائد کریں۔مزید تجاویز میں انہوں نے کہا کہ اسکول سیلیبس میں آگاہی پروگرام شامل ہونا چاہئے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ شیخ، سیکریٹری مبین شیخ،ڈائریکٹر صابر شاہ و دیگر افسران موجود تھے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ تجاویز کے بارے میں بات چیت کرکے حکمت عملی بنائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ موثر حکمت عملی بنائیں،اور لوگوں کی شکایات کا جلد ازالہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔ گھر گھرسے کچرا اٹھانے کے کام میں مزید تیزی لائیں تاکہ کچرا سڑکوں اور نالوں تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.