گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

ملاقات میں طورخم سرحد پر تجارتی آمد ورفت کو سہل بنانے،صوبہ کی صنعت، کاروباری طبقہ اور تاجروں کو حائل مشکلات و مسائل سے متعلق گفتگو کی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی اور انہیں بطور وفاقی وزیر زمہداریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. ملاقات میں ملک میں صنعتی ترقی سمیت صوبے کی تاجر برادری کو درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

گورنر نے وفاقی وزیر کو طورخم سرحد پر تاجر برادری کو تجارت کیلئے آمد ورفت سے متعلق مشکلات اور صوبے کی ٹیکسٹائل صنعتوں کو درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کیا.ملاقات میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی تجارتی برادری اور حکومت کے درمیان قریبی تعلقات قائم رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا کی صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سے بزنس کمیونٹی اور صنعتکاروں کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور ٹیکسٹائل سمیت ملک کی تمام صنعتوں کو سہولیات و آسانیاں فراہم کرنے کیلئے موثر تجاویز پیش کیں.

گورنر نے کہا کہ ملکی معیشت اسی وقت بہتر ہوگی جب صنعتیں چلیں گی جس سے نہ صرف برا?مدات میں اضافہ ہو گا بلکہ بے روزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا اور زرمبادلہ بھی ا?ئے گا.اس موقع پر وفاقی وزیر نے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کیطرح خیبر پختونخوا میں تجارتی شعبہ کی ترقی کیلئے موثر اقدامات اتھائے جائیں گے، ملکی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے صنعت کاری کو بڑھانااور غیرملکی سرمایہ کاری کوفروغ دینا وقت کی ضرورت ہی, وفاقی وزیر جام کمال خان نے گورنر کا گرم جوشی سے استقبال کیا, گورنر نے وفاقی وزیر تجارت کو خیبر پختونخوا دورہ کی دعوت بھی دی جسے قبول کرتے ہوئے انہوں نیجلد دورہ کرنے کی یقین دھانی کرائی�

(جاری ہے)