پشاور، پاکستان ریلوے پولیس کی سٹی ریلوے سٹیشن پر کاروائی ،منشیات سمگل کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان ریلوے پولیس نے سٹی ریلوے سٹیشن پشاور پر کاروائی کے دورن منشیات سمگل کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کر لیا ۔ خواتین ملزمان خیبر میل کے زریعے منشیات پشاور سے گجرات سمگل کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوے پولیس مہر کوثر کے مطابق سٹی ریلوے سٹیشن پشاور پر کاروائی کے دوران تین خواتین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

خواتین ملزمان سے 8.4 کلو چرس برآمدہوئی ہیں ۔ ملزمان خیبر میل کے زریعے منشیات پشاور سے گجرات سمگل کر رہی تھیں ۔ملزمان نے منشیات کو اپنے پاس موجود سامان میں خفیہ طور پر چھپا رکھا تھا۔۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے ۔ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں کو منشیات سے پاک بنانے میں ریلویز پولیس دن رات کوشاں ہیں۔