شانگلہ ،گوادر میں دہشت گردی پاک چین دوستی ،جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے،،شیخ جعفر مندوخیل

بدھ 27 مارچ 2024 23:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن)کے صوبائی صدرشیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ شانگلہ اور گوادر میں دہشت گردی ناقابل تسخیر پاک چین دوستی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژکرنے اور پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیرمستحکم کرنے کی گھنائونی سازش ہے شانگلہ حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پرپوری پاکستانی قوم سوگوار اور اس تکلیف دہ اور دکھ بھرے مرحلے میں اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے شانگلہ اور گوادر میں دہشت گردی کی کا را ئیوں کی مذمت کرتے ہو ئے کہی ، شیخ جعفر خان نے کہا کہ قوم اپنے عسکری فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے ناسور کے دائمی خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔اندرونی وبیرونی ملک دشمن قوتیں اپنی بزدلانہ اور گھناونی سازشوں سے قوم کے حوصلے اور عزم کو متزلزل کرنے میں کامیاب نہیںہونگی۔حکومت کے لئے ریاست کی بقا و قومی سلامتی کے لئے امن وامان کی بحالی دہشت گردی۔سیاسی و معاشی عدم استحکام کا خاتمہ ہر چیز سے مقدم ہے۔اس قومی مقصد کے حصول کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کو موثر اوریقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :