الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشتوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

بدھ 27 مارچ 2024 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشتوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،اسلام آباد کی ایک ٹینکوکریٹ اور ایک جنرل نشت پر چار امیدواروں کے درمیان دو اپریل کو انتخابی دنگل سجے گا ،اسلام آباد کی ٹینکوکریٹ نشت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار اسحاق ڈار کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود سے ہوگا ،اسلام آباد کی 1 جنرل نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں ،پیپلزپارٹی کی جانب سے رانا محمود الحسن ،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے فرزند علی شاہ امیدوار ہیں۔