آئیسکونے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں

بدھ 27 مارچ 2024 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) اور وزیر داخلہ کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئیسکو کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سیل کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے، رواں ماہ 298 بجلی چوروں کو 2 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ قانونی کارروائی کرتے ہوئے 51 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور بیشتر کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 7 ستمبر 2023سے جاری آپریشن کے دوران 13 ہزار بجلی چوروں کو 56 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔ ترجمان آئیسکو نےکہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی کمپین کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے، بجلی اسے ملے گئی جو اس کا باقاعدگی سے بل ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے، صارفین بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 118 یا 0519252933 پر دیں، بجلی چوری کے ناسور سےآئیسکوریجن کو پاک کریں گے۔