ٴْ دہشتگرد نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان چین کی دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو،ثروت اعجاز قادری

، پاکستان میں دہشتگردوں کی کاروائیوں سے عالمی دنیا میں پاکستان غیر مستحکم دکھانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔صدر سنی تحریک

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

ُ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان میں دہشتگردوں کی کاروائیوں سے عالمی دنیا میں پاکستان غیر مستحکم دکھانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری افطار ڈنر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود بیرونی طاقتوں کے سہولت کار ذرا سے لالچ کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مگر یہ دہشتگرد یہ سہولت کاریہ نہ سمجھیں کہ وہ یہ کام کرنے کے بات دنیا کی نظروں سے اپنے آپ کو چھپا لیں گے۔غیر ملکیوں کوہلاک کرنے والے کہیں بھی چھپ جائے پاکستانی سیکیورٹی فورس انہیں نہیں چھوڑے گی۔یہ وہ ڈرپوک دہشت گرد ہے جو چھپ کر وار کرتے ہیں۔انہیں معلوم ہے یہ پاکستانی فورسز سے مقابلہ سامنے آ کر نہیں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں بھی ان دہشت گردوں نے مگر ہماری سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر ان دہشتگردوں کو جواب دیا اور جہنم وصل بھی کیا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں۔پاکستان اور چین سے دل میں بغض رکھنے والے ایسے بھی موجود ہیں جودونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کے لیے ہمیشہ سازشیں کرتے رہتے ہیں۔دہشتگرد نہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان چین کی دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔دہشتگرد چاہے کچھ بھی کر لیں مگر پاکستانی قوم اور چینی قوم اس رشتے میں کبھی دراڑیں نہیں آنے دیں گے۔

دہشتگرد یہ جان لیں اس طرح کی کاروائیوں سے ہماری فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں بلکہ اور بلند ہوتے ہیں پاکستانی قوم ہمیشہ سر پہ کفن باندھ کر نکلتی ہے۔بحیثیت مسلمان ہم سب کی آرزو ہے کہ ہمیں شہادت کی موت نصیب ہو کیونکہ شہید کبھی مرتے نہیں شہید زندہ ہیں۔ہم سازشی عناصر اور دہشت گردوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جس دن پاکستانی قوم تمہیں کچلنے کے لیے نکلے گی اس دن تمہیں سر چھپانے کے لیے کہیں جگہ نہیں ملے گی۔پوری پاکستانی قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔انشائ اللہ تعالی وہ دن دور نہیں جب پاکستانی پرچم دنیا کی بلندیوں کو چھوئے گا۔