اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا خط:پاکستان بار کونسل کا ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس5 اپریل کو طلب

غ*یہ اجلاس چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان بارکونسل فاروق ایچ نائیک نے طلب کیاہے

بدھ 27 مارچ 2024 19:50

xاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان بارکونسل نے اسلام آبادہائی کورٹ کے چھ ججزکے سپریم جوڈیشل کوخط لکھنے کے معاملے پر غور کے لیے ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس 5 اپریل کوطلب کرلیاہے یہ اجلاس چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پاکستان بارکونسل فاروق ایچ نائیک نے طلب کیاہے۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامنے میں بتایاگیاہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ کے چھ ججزنے حساس اداروں کی مبینہ مداخلت کے الزامات بارے لکھے گئے خط کاجائزہ لینے کے لیے وکلاء برادری کی ا علیٰ سطحی باڈی پاکستان بارکونسل نے بھی اس کاجائزہ لینے کے لیے اجلاس بلالیاہے یہ اجلاس پانچ اپریل کوسپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی جس کی صدارت چیئرمین ایکگزیکٹوفارو ق ایج نائیک کریں گے اس میں ایکزیکٹوکمیٹی کے تمام ارکان شرکت کریں گے اور تمام تر معاملات کاجائزہ لیاجائیگااور اس سے حوالے سے وکلاء برادری کے لیے کوئی حتمی لائحہ عمل تجویزکیاجائیگااور بھجوائے گئے خط کابھی بغور جائزہ لیاجائیگا،اور آئندہ کے حوالے سے اس خط بارے مناسب فورم کیاہوسکتاہے سمیت دیگرامور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسلا م آباد بار ایسوسی ایشن ،اسلام آباد ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن سمیت ملک کی دیگرباروں نے اس پر چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل کنونشن بلانے کامطالبہ کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :