راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی کار روائی ،2رکنی گینگ گرفتار

قبضہ سے چھینی گئی رقم1لاکھ7ہزار روپے ، چوری شدہ6موٹرسائیکل ،موبائل فون اوراسلحہ برآمد

بدھ 27 مارچ 2024 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ سٹی پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کوگرفتارکرکے چھینی گئی رقم1لاکھ 07ہزار روپے ، چوری شدہ6موٹرسائیکل ،موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں عالمگیراوررضوان شامل ہیں ،ملزمان سے چھینی گئی رقم 01لاکھ 07ہزار روپے ، چوری شدہ 06موٹرسائیکل اورموبائل فون برآمد ہوا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیاگیا۔

ایس پی راول نے کہاکہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔