ٹ*منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کی رجسٹریشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا
د* شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نماز تراویح کے بعد خطابات کریں گے ۷ شہراعتکاف میں معتکفین کو بہترین سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ سیکرٹری شہراعتکاف جواد حامد
بدھ 27 مارچ 2024 20:10
(جاری ہے)
شہر اعتکاف 2024 کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ خواتین کی اعتکاف گاہ کے انتظامات بھی تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
شہر اعتکاف کیلئے تشکیل دی گئی درجنوں انتظامی کمیٹیوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سربراہ شہر اعتکاف 2024 خرم نواز گنڈاپور کو حتمی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری شہر اعتکاف 2024 نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن جواد حامد نے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر تنظیمات نے سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامدکو مختلف شہروں میں اعتکاف کیلئے ہونے والی رجسٹریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔جواد حامد نے اپنی گفتگو میں کہاکہ ہزاروں کی تعداد میں اعتکاف کیلئے قبل از وقت ہونے والی رجسٹریشن کے باعث انتظامات کا معیار مزید بہتر کرنے میں بہت زیادہ مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف 2024 کا رجسٹریشن ڈیٹا مکمل طور پر تین دن بعد مرکزی کمیٹی کو موصول ہو جائے گا۔جواد حامد نے بتایا کہ انتظامی کمیٹیوں کے درمیان کوآرڈنیشن کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انفرادی و اجتماعی اذکار اور وظائف کے علاوہ تربیتی نشستوں کا خصوصی اہتمام بھی کیا جائیگا ۔ہزاروں معتکفین و معتکفات کی سحر و افطار کی بروقت ترسیل کا مربوط انتظام ترتیب دیا جا رہا ہے۔تیاریاں اور تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا، ہزاروں معتکفین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈاکٹرز کی ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہو گی۔ شہراعتکاف میں مرد جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں جبکہ خواتین منہاج گرلز کالج میں اعتکاف بیٹھیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.