kمنشیات کے خلاف مساجد کے ذریعے سالانہ مہم 29مارچ کوہوگی

ٓبادشاہی مسجد میں بڑی تقریب جس سے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد اے این ایف م*پنجاب کے سربراہ بریگیڈیئر سکندر حیات اور کنسلٹنٹ سید ذوالفقار حسین خطاب کریں گے

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) منشیات کے خلاف مساجد کے ذریعے آگاہی مہم جمعہ 29 مارچ کو لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔مساجد کے ذریعے مہم کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب نے صوبائی محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے اشتراک سے کیا ہے۔مرکزی اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوگا لاہور کی دیگر 5 ہزار مساجد میں علمائے کرام نماز جمعہ سے قبل نوجوان کو نشہ کی ممانعت پر خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

صدارت رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ اور بادشاہی مسجد کے خطیب علامہ عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ مہمان خصوصی اے این ایف پنجاب کے بریگیڈیئر سکندر حیات اور کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین منشیات کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کریں گے لاہور کے علاوہ صوبہ کے ڈویڑنل ، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر سرکاری مساجد میں نشہ کی ممانعت پر خطاب ہو گا۔سید ذوالفقار حسین کے مطابق منشیات کے خلاف مساجد مہم کے ذریعے لاکھوں افراد کو پیغام دیا جائے گا۔