ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سمیت محکمہ شاہرات عامہ کی مشترکہ کاوش، شہریوں کے شدید اعتراض اور توجہ دلوانے کے بعد نو تعمیر شدہ شاہ سلطان برج کو ون وے کر دیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سمیت محکمہ شاہرات عامہ کی مشترکہ کاوش، شہریوں کے شدید اعتراض اور توجہ دلوانے کے بعد نو تعمیر شدہ شاہ سلطان برج کو ون وے کر دیا گیا، آئے روز کے حادثات و دیگر مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے شاہ سلطان برج کو ون وے کرنے پر شہریوں کا اظہار اطمینان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے شدید اعتراض اور توجہ دلوانے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سمیت محکمہ شاہرات کہ ارباب اختیار نے باہمی مشاورت کے بعد نو تعمیر شدہ شاہ سلطان برج کو ون وے کر دیا، شاہ سلطان برج کو ون وے کرنے پر شہریوں نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے ٹریفک کے دباؤ میں کافی حد تک فائدہ ہوگا مگر شاہ سلطان برج کے دونوں اطراف ایوارڈ یافتہ رقبوں پر تعمیرات اور ریڑھی تھڑا غیر قانونی پارکنگ کا سدباب نہ کیا جا سکا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اب بھی متاثر ہو رہی ہے، ٹریفک روانی کو متاثر کرنے میں اہم کردار بائیکیا رائیڈرز اور پبلک ٹرانسپورٹ سوزوکی گاڑیوں کا دکھائی دیتا ہے جو چوک چوراہؤں اور سڑک کناروں پر گاڑیاں اور موٹر سائیکل کھڑے کر کے ٹریفک روانی کو متاثر کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ برج کے دونوں اطراف ایوارڈ ہونے والے رقبہ جات پر قابض مافیا کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی پارک کی کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاران کو فری ہینڈ دیا جائے تاکہ وہ بغیر کسی ڈر خوف اس مافیا کے خلاف کارروائی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :