Live Updates

پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شہر کے پودوں کی مفت فراہمی کے سٹال لگائے جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

بدھ 27 مارچ 2024 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پرپی ایچ اے گوجرانوالہ پلانٹ فار پاکستان مہم2024ء کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اورگرین ایکشن پلان کے تحت گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر10 ہزارسے زائد پودے لگائے جارہے ہیں،پلانٹ فارپاکستان مہم کے حوالہ سے ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈی جی پی ایچ اے شاہدعباس جوتہ نے گلشن اقبال پارک کے سبزہ زارمیں چیل کے پودے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ منورحسین بھی اس موقع پرانکے ہمراہ تھے ۔ڈ ی جی پی ایچ اے نے کہا کہ گوجرانوالہ کوسرسبزوشاداب بنا کرعوام کوصحت مندانہ ماحول وتفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے پی ایچ اے ہنگامی بنیادوں پرمصروف عمل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پلانٹ فار پاکستان 2024ء کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے حقیقی پیش رفت ممکن بنائی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات