Live Updates

بانی پی ٹی آئی ہمیشہ انصاف ،عدلیہ کی شفافیت کی بات کرتے ہیں، علیمہ خان

سائفر کیس چلے گا تو معلوم ہو جائیگا کیسے امریکا کے کہنے پر حکومت گرائی گئی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 27 مارچ 2024 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ عمران خان انصاف اور عدلیہ کی شفافیت کی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہونا ہی نہیں چاہئے وہ ہمیشہ انصاف اور عدلیہ کی شفافیت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کیس چلے گا تو معلوم ہو جائے گا کہ کیسے امریکا کے کہنے پر حکومت گرائی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات