شدید عوامی شکایات اور میڈیا کے بار بار توجہ دلوانے کے بعدانتظامیہ جاگ اٹھی، پتنگ بازی ،دھاتی ڈور پر پابندی لگا دی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 21:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) شدید عوامی شکایات اور میڈیا کے بار بار توجہ دلوانے کے بعدانتظامیہ جاگ اٹھی،پتنگ بازی،دھاتی ڈور پر پابندی عائد،گولا بارود ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کو کھلی چھوٹ کا نوٹس لیتے ہویے عدالت سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمیت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد نے مظفرآباد کی حدود میں دفعہ 144 ض ف عائد کرتے ہوئے پتنگ بازی اس حوالے سے دھاتی ڈور پتنگ تیار کرنا، اس کی خرید و فروخت پر سختی سے پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی توجہ دلوانے پر سب ڈویژن مظفرآباد کی حدود میں پتنگ بازی کے حوالے سے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے پابندی عائد کر دی اور حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں موسم بہار کا آغاز ہوتے ہی عوام الناس میں پتنگ بازی کے رجحان میں اضافے کے تناظر میں پتنگ بازی کی وجہ سے پتنگ باز خود مختلف حادثات کا شکار ہوتے ہیں ،وہیں پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور کی وجہ سے دیگر شہریوں بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو جانی نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے، ماضی میں بھی دھاتی ڈور گلے پر پھر جانے سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، بدی وجہ حفاظتی نقطہ کے تحت حدود سب ڈویژن مظفرآباد میں پتنگ بازی دھاتی ڈور پتنگوں کی تیاری اور ان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جاتی ہے، جو شخص اشخاص دکاندار اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی زیر دفعہ 188 اے پی سی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شہریوں نے کہا ہے کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سمیت نیشنل ایکشن پلان کی خلاف وریوں بارے حکم نامہ کب تک جاری ہو گا۔