Live Updates

ں*پنجاب میں بائیکس کیلئے سیفٹی وائر گارڈزمہم،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آغازکردیا

×آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈز مہم کے آغاز کے بعدٹریفک پولیس کوبائیکس پر تنصیب کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کی،آبشار خدمت مرکز کا دورہ، مختلف کاونٹرز،سیلف آپریٹنگ سسٹم کا معائنہ اورآٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگی:مریم نواز

بدھ 27 مارچ 2024 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ''محفوظ پنجاب''شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے موٹر بائیکس پر سیفٹی وائرگارڈ کی تنصیب مہم آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈز مہم کا آغاز کیا اور ٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈز کی پابندی کرانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کی ا ور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈز نہ اتارنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ کیااورسیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سیفٹی وائرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے -کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے - وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیفٹی وائرز نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں ہوگا، یہ عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں - سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات