گ*لاہور: چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیئے گئے

بدھ 27 مارچ 2024 21:25

ل*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر جاوید سے 3لاکھ 45 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون چھین کرفرارہوگئے، ہنجروال کے علاقہ میں ڈاکو وسیم سے گن پوائنٹ پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں ڈاکو ناصر سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی وموبائل فون، لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر حفیظ سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون، بھاٹی گیٹ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ اجمل سے موبائل فون اور 65 ہزار روپے، شیراکوٹ کے علاقے میں ڈاکو اختر سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ کے علاقے میں ڈاکو فیاض سے موبائل فون اور 90 ہزار روپے، گارڈن ٹائون کے علاقے میں ڈاکو طارق سے گن پوائنٹ پر 90 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 95 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس، جنوبی چھائونی، نصیر آباد سے گاڑیاں اور گرین ٹائون، برکی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :