وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی نے تہنیتی ٹیلی فون

بدھ 27 مارچ 2024 21:25

jاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی نے تہنیتی ٹیلی فون کیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام شاہی خاندان اور اردن کے عوام کے لیے بہت عزت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور اردن کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کی رفتار کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کی غیر انسانی اور وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ اور بلا روک ٹوک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔