کراچی میں ڈاکو 2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار

بدھ 27 مارچ 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) کورنگی میں ڈاکوں نے 2 تاجروں سے لاکھوں روپے کو لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس نیڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کیعلاقہ کورنگی میں دو تاجر لاکھوں روپے سے محروم کردیئے گئے، کورنگی گودام چورنگی کیقریب متین نامی تاجرسے ملزمان نے پچاس لاکھ روپے لوٹے۔دوسرے واقعے میں کورنگی ساڑھے تین فیملی پارک کے قریب موبائل فون اوردیگرسامان خریدنے کیلئے گھارو سے آنے والے تاجر سے چالیس ہزارروپے اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے تاجروں سے ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :