ٓوزیراعلی بلوچستان کا ممتاز تاجر حاجی ملنگ خان کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 27 مارچ 2024 22:45

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حاجی دین محمد کاکڑ کے بھائی اور حاجی شیر علی کاکڑ کے چچا کوئٹہ کے ممتاز تاجر حاجی ملنگ خان کاکڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بدھ کے روز حاجی دین محمد کاکڑ کے ہاں گئے اور ان سے ان کے بھائی حاجی ملنگ خان کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی وزیر اعلٰی نے مرحوم حاجی ملنگ خان کاکڑ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔