کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز پرجرمانے عائد

بدھ 27 مارچ 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری و فراہمی پر بی ایف اے کا سخت ردعمل،بروری روڈ ، گولیمار چوک اور نواں کلی میں انسپیکشن کے دوران لائسنس کے بغیر خوردنی اشیاء کے کاروبار سمیت مختلف وجوہات پر کاروائیاں ، 7 مراکز پر جرمانے عائد ، جبکہ دس سے زائد کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کیا گیا ،جرمانہ کیے گئے 2 بیکنگ یونٹس کے خلاف صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ، بیکنگ ٹریز گندی و زنگ آلود ، رنگ مضر صحت ، پیکنگ میں اخبار کے استعمال اور اشیاء ڈھکنے کے لیے غیر صحت بخش مٹیریل کے استعمال پر ایکشن لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں بیکرز سمیت دیگر فائن کردہ مراکز سوئیٹس شاپ ، جنرل اسٹورز ، بیف شاپ اور پکوڑا شاپ کے لائسنس نہیں تھے ، جس پر مراکز مالکان کو وارننگ دی گئی کہ ترجیحی بنیادوں پر لائسنس کا حصول ممکن بنائیں بصورت دیگر آئندہ مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :