روس نے یورپ پر حملہ کرنے کے منصوبے بارے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا

جمعرات 28 مارچ 2024 10:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے بعد یورپ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نے ٹور ریجن میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ ان الزامات کا مقصد صرف اور صرف یورپ کو ڈرانا اور ان کی گرتی ہوئی معیشت کو مزید خراب کرنا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مغربی فریقین کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین پورپی آبادی کو ڈرانے کی کو شش کررہے ہیں اور پوری دنیا میں اپناحکم چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔