ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ کا سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف زونزکا دورہ

جمعرات 28 مارچ 2024 11:32

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے علی الصبح سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مختلف زونز کا دورہ کیا اور ایریا سپروائزر، سینٹری ورکرز سمیت دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی اور ان زونز میں روڈز اور سٹریٹس کی سویپنگ اور کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس سے لفٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے ایس ڈبلیو ایم سی کے حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کا آپریشن علی الصبح ہی مکمل کرلیا کریں اور روڈز پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر صبح ساڑھے پانچ بجے سبزی منڈی ایمن آباد روڈ پہنچے اور آلو، پیاز اور ٹماٹر کے اسٹاک اور نیلامی کے عمل جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے جماعت نہم کیلئے قائم گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :